Home Cricket شعیب اختر نہیں، ثقلین مشتاق نے شاداب خان کے انتخاب میں اقربا پروری کے الزامات مسترد کردیے
Cricket

شعیب اختر نہیں، ثقلین مشتاق نے شاداب خان کے انتخاب میں اقربا پروری کے الزامات مسترد کردیے

Share
Share

پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاداب خان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے کبھی کسی سلیکٹر یا پی سی بی عہدیدار سے رابطہ نہیں کیا، آل راؤنڈر شادی سے قبل ہی قومی ٹیم کے نائب کپتان بن چکے تھے۔

پاکستان کے سابق اسپنر اور کوچ ثقلین مشتاق نے اپنے داماد اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے انتخاب میں اقربا پروری کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے ثقلین مشتاق نے واضح کیا کہ انہوں نے شاداب خان کی قومی ٹیم میں جگہ یقینی بنانے کے لیے کبھی کسی سلیکٹر یا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیدار سے رابطہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان ان کی بیٹی سے شادی کرنے سے پہلے ہی پاکستان ٹیم کے نائب کپتان مقرر ہوچکے تھے۔

سوشل میڈیا پر بے بنیاد دعوے پھیلائے جاتے ہیں

ثقلین مشتاق نے ان الزامات کے پھیلاؤ کا ذمہ دار سوشل میڈیا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اکثر لوگ حقائق کو نظرانداز کردیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی شاداب خان سے ملاقاتیں بھی کم ہوتی ہیں، کیونکہ وہ برطانیہ میں رہتے ہیں جبکہ شاداب زیادہ تر پاکستان میں یا کرکٹ مصروفیات کے سلسلے میں سفر میں ہوتے ہیں۔

سابق اسپنر کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی مستقل کارکردگی دکھائے بغیر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ عوامی سطح پر شاداب کی حمایت کرتے رہے ہیں، تاہم ان کی رائے خاندانی تعلق کے بجائے کرکٹ کی سمجھ اور تجربے پر مبنی ہوتی ہے۔

ثقلین مشتاق کا خیال ہے کہ شاداب خان پاکستان کے لیے اہم کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں، بشرطیکہ انہیں واضح ذمہ داری دی جائے اور ان کی صلاحیتوں کو درست انداز میں استعمال کیا جائے۔

انہوں نے مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق خدشات بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاداب کی کارکردگی کا جائزہ سابق کرکٹر اور کوچ کی حیثیت سے لیتے ہیں، نہ کہ اپنے داماد کے طور پر۔

ان کے مطابق شاداب مضبوط شخصیت کے مالک ہیں اور اپنے انتخاب سے متعلق تنازعات سے متاثر نہیں ہوتے۔

بطور ہیڈ کوچ برطرفی پر مایوسی کا اظہار

انٹرویو کے دوران ثقلین مشتاق نے رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کے پی سی بی چیئرمین بننے کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

ان کا دعویٰ تھا کہ بورڈ کے ایک عہدیدار نے انہیں بغیر کوئی وجہ بتائے آگاہ کیا کہ اب ان کی خدمات درکار نہیں ہیں۔

ثقلین کے مطابق انہوں نے نجم سیٹھی سے ملاقات کی متعدد کوششیں کیں اور جونیئر کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے بھی آمادگی ظاہر کی، تاہم انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ بعدازاں انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی چھوڑنے کے لیے کہا گیا۔

انہوں نے پی سی بی کی قیادت، کوچنگ اسٹاف اور پالیسیوں میں بار بار تبدیلیوں پر بھی تنقید کی اور 2023 کے بعد ٹیم کی پیش رفت متاثر ہونے کی وجہ ناقص فیصلوں کو قرار دیا۔

ثقلین مشتاق نے پاکستان کے کرکٹ انتظامی نظام کا بھارت سے موازنہ کرتے ہوئے مستقل پالیسیوں اور اہل افراد کو آزادی کے ساتھ کام کرنے کے مواقع دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

وسیم اکرم کی تعریف، بابر اعظم کا دفاع

سابق اسپنر نے اپنے کرکٹ کیریئر میں بہتری کے لیے وسیم اکرم کے کردار کو سراہا اور سابق کپتان بابر اعظم پر تکبر کے الزامات کا دفاع بھی کیا۔

ثقلین کے مطابق بابر اعظم ایسے کپتان تھے جو ٹیم کی حکمت عملی پر گفتگو اور دوسروں کی تجاویز سننے کے لیے تیار رہتے تھے۔

Share

Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *