چترال: کور کمانڈر 11 کور فٹ بال ٹورنامنٹ چترال 2026 کا شاندار فائنل آج چترال میں مغل الیون اور جنگ بازار ایف سی کے درمیان کھیلا گیا۔ ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد مغل الیون نے شاندار کھیل اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
فائنل کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چترال کھیلوں کے غیر معمولی ٹیلنٹ سے مالامال ہے اور یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے چترال میں کھیلوں کے فروغ، بالخصوص فٹ بال اور پولو کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے چترال میں ایک بہتر اور جدید کھیل کے میدان کی تعمیر کے لیے بھی اقدامات کا اعلان کیا، تاکہ مقامی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مزید مواقع میسر آ سکیں۔
اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ مغل الیون کو چیمپئن شپ ٹرافی پیش کی گئی۔



Leave a comment