Home Traditional & Local Sports پاکستان کے عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
Traditional & Local Sports

پاکستان کے عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی

Share
Share

پاکستانی ای اسپورٹس اسٹار عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ہونے والے Thaiger Uppercut 2026 کے فائنل میں جنوبی کوریا کے Meo-IL کو شکست دے کر ٹیکن 8 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کے معروف ای اسپورٹس کھلاڑی عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں منعقدہ Thaiger Uppercut 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے گرینڈ فائنل میں جنوبی کوریا کے کھلاڑی Meo-IL کو مسلسل دو سیٹس میں 0-3 اور 0-3 سے شکست دی اور 2,966 امریکی ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی۔

ٹیم Falcons کی نمائندگی کرنے والے عاطف بٹ نے لاسرز بریکٹ سے واپسی کرتے ہوئے ٹائٹل تک رسائی حاصل کی۔ ان کے سفر میں جنوبی کوریا کے Knee، چین کے XCC اور Mangja کے خلاف کامیابیاں شامل تھیں۔ انہوں نے لاسرز فائنل میں جنوبی کوریا کے Mulgold کو 2-3 سے ہرا کر گرینڈ فائنل میں جگہ بنائی۔

تھائی لینڈ میں 187 کھلاڑیوں کی شرکت

Thaiger Uppercut کا 14واں ایڈیشن 13 سے 15 نومبر تک بنکاک کے قریب IMPACT میں منعقد ہوا۔ ٹورنامنٹ کو تھائی لینڈ کا طویل عرصے سے جاری فائٹنگ گیمز مقابلہ قرار دیا جاتا ہے، جس میں ٹیکن 8 کے 187 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ یہ 2026 ٹیکن ورلڈ ٹور سیزن کا آخری ماسٹر ایونٹ بھی تھا۔

مقابلے میں Mulgold نے تیسری جبکہ Mangja نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے دیگر کھلاڑی ارسلان ایش اور داؤد سکندر مشترکہ طور پر 13ویں نمبر پر رہے۔

عاطف بٹ کا دوسرا Thaiger Uppercut ٹائٹل

یہ عاطف بٹ کی Thaiger Uppercut میں دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2023 میں ٹیکن 7 چیمپئن شپ بھی جیتی تھی، جہاں وہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہے اور فائنل میں جنوبی کوریا کے LowHigh کو 2-3 سے شکست دی تھی۔

عاطف کے لیے 2026 کا سیزن بھی کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے رواں سال Community Effort Orlando (CEO) میں ٹیکن 8 کا ٹائٹل جیتا، جہاں فائنل میں امریکی کھلاڑی JoeCrush کو شکست دے کر 6,920 ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی۔

پاکستانی کھلاڑی نے 2025 میں بھی CEO چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی، جبکہ ان کے دیگر نمایاں اعزازات میں 2022 کا Tekken World Tour Finals ٹائٹل اور Tokyo Tekken Masters چیمپئن شپ شامل ہیں۔

Share

Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *