فاسٹ بولر ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بن گئے، کلدیپ یادیو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے واپس بھیج دیے گئے
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے فاسٹ بولر گرنور برار کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جبکہ اسپنر کلدیپ یادیو کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے لیے ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی نے ہفتے کو اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 26 سالہ گرنور برار نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ وہ اتوار کو تورنگا میں ہونے والے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
بھارت نے گرنور برار کے متبادل کے طور پر کسی دوسرے کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہمان ٹیم کو پانچ میچز کی ون ڈے سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت فٹنس کلیئرنس ملنے کے بعد ویلنگٹن میں بھارتی اسکواڈ کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 19 نومبر سے ہوگا۔
بھارت کا ٹیسٹ اسکواڈ
شبمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، دیودت پڈیکل، رشبھ پنت، دھرو جوریل، رویندرا جڈیجا، انشول کمبوج، جسپریت بمراہ، پرسدھ کرشنا، آکاش دیپ، سائی سدرشن، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، محمد سراج اور گرنور برار۔
پانچویں ون ڈے کے لیے بھارتی اسکواڈ
شریاس ائیر (کپتان)، روہت شرما، ویرات کوہلی، تلک ورما، ایشان کشن، اکشر پٹیل، نمن دھیر، عاقب نبی، رتوراج گائیکواڑ، ارشدیپ سنگھ، کمار کشاگرا، محمد سراج، یش ٹھاکر اور کلدیپ یادیو۔
Leave a comment