گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے میں روایتی حریف کو ایک وکٹ سے ہرایا، 180 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے مقابلے میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان نے آخری گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے سنسنی خیز کامیابی اپنے نام کی۔
بھارت کی جانب سے کپتان درگاہ راؤ نے 62 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ سنجے کمار 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
Leave a comment