محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود کوہلو سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر شیر باز مری نے قازقستان میں منعقدہ نوماڈ ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔
بلوچستان کے ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی شیر باز مری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نوماڈ ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
شیر باز مری نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ووشو سے باکسنگ اور پھر کک باکسنگ تک 16 سالہ جدوجہد نے انہیں عالمی سطح پر پہچان دلائی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اور عالمی مقابلے میں قومی پرچم لہرانا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
سرکاری ملازمت حوصلہ افزائی کا باعث
شیر باز مری نے بتایا کہ عالمی سطح پر کامیابی کے بعد حکومتِ بلوچستان کی جانب سے سرکاری ملازمت کا حصول ان کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔
ان کی کامیابی اس بات کی مثال ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو مناسب مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ کھیلوں کے عالمی میدان میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
Leave a comment