حریف کھلاڑی کی جانب سے زور دار کلیئرنس کے دوران گیند سر پر لگنے سے نوجوان فٹبالر زندگی کی بازی ہار گیا، حالیہ ہفتوں میں میدان میں پیش آنے والا دوسرا افسوسناک واقعہ۔
ارجنٹائن: ارجنٹائن میں فٹبال میچ کے دوران ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں حریف ٹیم کے کھلاڑی کی جانب سے زور دار کلیئر کی گئی گیند سر پر لگنے کے باعث 18 سالہ نوجوان فٹبالر جان کی بازی ہار گیا۔
یاہو اسپورٹس کے مطابق ابیل نونیز نامی نوجوان کھلاڑی ایف سی ایزائزا کی جانب سے ڈیپورٹیوو منیز کے خلاف میچ کھیل رہا تھا کہ دورانِ مقابلہ مخالف ٹیم کے دفاعی کھلاڑی نے گیند کو زور سے کلیئر کیا، جو ابیل نونیز کے سر پر جا لگی۔
Leave a comment