پی سی بی نے راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز شائقین کو بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی، کرکٹ فینز سے وقت پر پہنچنے کی اپیل۔
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شائقین کے لیے داخلہ مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق جمعرات، 19 نومبر کو شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی، وہ بغیر ٹکٹ میچ دیکھ سکیں گے۔
ترجمان نے کرکٹ شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچیں اور میچ سے لطف اندوز ہوں۔
پاکستان کو پہلی اننگز میں 227 رنز کی برتری
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ راولپنڈی میں جاری ہے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے تھے، جبکہ سری لنکن ٹیم 98 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں پاکستان کو 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنائے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 153 رنز درکار تھے۔
Leave a comment