Home Boxing 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: واپڈا 41 میڈلز کے ساتھ سرفہرست
Boxing

54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: واپڈا 41 میڈلز کے ساتھ سرفہرست

Share
Share

کراچی: 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تین روزہ مقابلوں کے بعد واپڈا نے 19 گولڈ سمیت مجموعی طور پر 41 میڈلز جیت کر اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) دوسرے جبکہ پاکستان نیوی تیسرے نمبر پر ہے۔

این ای ڈی یونیورسٹی میں جاری چیمپئن شپ میں اب تک واپڈا کے ایتھلیٹس نے 19 گولڈ، 11 سلور اور 11 برانز میڈلز حاصل کیے ہیں۔ ایچ ای سی 6 گولڈ، 11 سلور اور 9 برانز سمیت 26 میڈلز کے ساتھ دوسرے، جبکہ پاکستان نیوی 6 گولڈ، 3 سلور اور 3 برانز سمیت 12 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

سندھ نے ایک گولڈ، 2 سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے، جبکہ پنجاب کے ایتھلیٹس نے 4 سلور اور 3 برانز میڈلز حاصل کیے۔ خیبر پختونخوا کے حصے میں ایک سلور اور ایک برانز، پولیس نے 2 برانز جبکہ پاکستان ایئر فورس نے ایک برانز میڈل حاصل کیا۔

تیسرے روز واپڈا، ایچ ای سی اور نیوی کی عمدہ کارکردگی

چیمپئن شپ کے تیسرے روز واپڈا، ایچ ای سی اور پاکستان نیوی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ تینوں ٹیموں نے چار، چار گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

مینز میراتھون میں پاکستان نیوی کے شاہ زیب مسیح نے 2 گھنٹے، 48 منٹ اور 48 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے گولڈ میڈل جیتا۔ سندھ کے رئیس خمار نے سلور جبکہ پولیس کے احمد نے برانز میڈل حاصل کیا۔

پاکستان نیوی کی امت الرحمٰن نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز جیتے۔ انہوں نے خواتین کے ہیپٹاتھلون میں 3608 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ٹرپل جمپ میں 11.77 میٹر کی چھلانگ لگا کر ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

واپڈا کے حضرت عمر نے مینز 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ 55.06 سیکنڈ میں مکمل کرکے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ خواتین کی 800 میٹر دوڑ میں واپڈا کی نازیہ نے 2 منٹ 25.10 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ریلے مقابلوں میں واپڈا کی برتری

واپڈا نے مکسڈ ریلے مقابلوں میں بھی اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے 4×100 میٹر اور 4×400 میٹر ریلے، دونوں ایونٹس میں گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ ان مقابلوں میں ایچ ای سی نے سلور جبکہ پاکستان نیوی نے برانز میڈلز جیتے۔

ایچ ای سی کی کنزہ سرفراز نے خواتین کی 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ خدیجہ مہرین نے خواتین کے ڈسکس تھرو میں 34.76 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مینز 3000 میٹر اسٹیپل چیز میں ایچ ای سی کے خبیب نے 9 منٹ 41.16 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ڈیکاتھلون میں ایچ ای سی کے ابوبکر نے 5294 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مینز ڈسکس تھرو میں پاکستان نیوی کے عبداللہ نواز نے 51.05 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

چیمپئن شپ کے ابتدائی تین روز میں مجموعی طور پر 32 گولڈ، 32 سلور اور 32 برانز میڈلز تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ واپڈا میڈلز ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ ایچ ای سی اور پاکستان نیوی بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہیں۔

Share

Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *