Home Cricket کرسمس ٹیسٹ سے قبل ایڈیلیڈ میں منفرد تشہیری مہم کا آغاز
Cricket

کرسمس ٹیسٹ سے قبل ایڈیلیڈ میں منفرد تشہیری مہم کا آغاز

Share
Share

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول کرسمس ٹیسٹ سے قبل ایڈیلیڈ میں ایک منفرد تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت آسٹریلوی کرکٹرز ٹریوس ہیڈ اور ایلکس کیری کی دیوہیکل تصاویر پر مشتمل دیوار کی رونمائی کی گئی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کرسمس ٹیسٹ کے آغاز میں 50 روز باقی رہ جانے پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ جیس ہیڈ اور ان کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ خاندان نے پہلی مرتبہ ان تصاویر کو قریب سے دیکھا۔

تقریب میں سابق آسٹریلوی کرکٹرز میل جونز اور کیلم فرگوسن بھی موجود تھے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرسمس ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس بڑے مقابلے سے قبل تشہیری سرگرمی کے ذریعے شہر میں کرکٹ کا جوش بڑھانے اور شائقین کی توجہ ایونٹ کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ٹریوس ہیڈ اور ایلکس کیری کی تصاویر پر مشتمل اس منفرد مہم نے ایڈیلیڈ میں کرکٹ کے ماحول کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔

Share

Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *