Home Badminton اسلام آباد جے 60 ٹینس: فاسین سنچالونگ اور نینا وانگ نے سنگلز ٹائٹلز جیت لیے
BadmintonTennis

اسلام آباد جے 60 ٹینس: فاسین سنچالونگ اور نینا وانگ نے سنگلز ٹائٹلز جیت لیے

Share
Share

تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ کی بوائز جبکہ ہانگ کانگ کی نینا وانگ کی گرلز سنگلز میں کامیابی

اسلام آباد، 8 نومبر 2026

تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ اور ہانگ کانگ کی چیو کوان نینا وانگ نے جے 60 بارڈ فاؤنڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد 2026 میں بالترتیب بوائز اور گرلز سنگلز کے ٹائٹلز اپنے نام کر لیے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو میں کھیلے گئے بوائز سنگلز فائنل میں فاسین سنچالونگ نے چین کے ہاؤشوان شو کو اسٹریٹ سیٹس میں 2-6، 2-6 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ تھائی کھلاڑی نے ابتدا سے ہی میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور حریف کو کم بیک کا موقع نہیں دیا۔

نینا وانگ کی شاندار واپسی

گرلز سنگلز فائنل میں ہانگ کانگ کی نینا وانگ نے روس کی وکٹوریہ گرونٹووا کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 6-4 اور 6-1 سے شکست دی۔

نینا وانگ کو پہلے سیٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے اگلے دونوں سیٹس میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

14 ممالک کے 58 کھلاڑیوں کی شرکت

انٹرنیشنل جونیئر ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 14 ممالک کے 58 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جن میں 36 بوائز اور 22 گرلز شامل تھیں۔

ایونٹ میں پاکستان سمیت روس، ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈ، قازقستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، سربیا، آسٹریلیا، اسپین، کینیڈا، بیلاروس اور سویڈن کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

بارڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد ہونے والی یہ چیمپئن شپ نوجوان ٹینس کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے اور ہوم گراؤنڈ پر عالمی مقابلوں کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

چیمپئن شپ کے آخری روز 8 نومبر کو ڈبلز کے دو فائنلز بھی شیڈول ہیں۔ گرلز ڈبلز فائنل صبح 11 بجے جبکہ بوائز ڈبلز فائنل دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔

Share

Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *