Home Squash پاکستان ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن بن گیا، فائنل میں جنوبی کوریا کو 2-0 سے ہرا دیا
Squash

پاکستان ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن بن گیا، فائنل میں جنوبی کوریا کو 2-0 سے ہرا دیا

Share
Share

نور زمان اور محمد عاصم خان کی شاندار فتوحات، ہانگ کانگ چائنا نے ویمنز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد، 7 نومبر 2026

پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا مینز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 2-0 سے شکست دے کر ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

فائنل میں پاکستان کی جانب سے نور زمان اور محمد عاصم خان نے اپنے اپنے میچز جیت کر ٹیم کو ٹائٹل دلایا۔

نور زمان اور عاصم خان کی فیصلہ کن کامیابیاں

پہلے میچ میں نور زمان نے جنوبی کوریا کے جیونگ من ریو کو 5-11، 7-11 اور 11-13 سے شکست دی۔ اس کامیابی کے بعد محمد عاصم خان نے دوسرے میچ میں سیوجن اوہ کو 6-11، 5-11 اور 4-11 سے ہرا کر پاکستان کی چیمپئن شپ یقینی بنا دی۔

دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے مقابلے براہِ راست تین گیمز میں جیتے اور حریف ٹیم کو واپسی کا موقع نہیں دیا۔

ویمنز ٹائٹل ہانگ کانگ چائنا کے نام

ویمنز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں ہانگ کانگ چائنا نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔

مردوں کے مقابلوں میں ہانگ کانگ چائنا اور ملائیشیا نے مشترکہ طور پر کانسی کے تمغے حاصل کیے، جبکہ خواتین کے ایونٹ میں ایران اور جنوبی کوریا کانسی کے تمغوں کے حقدار قرار پائے۔

پاکستان کی ویمنز ٹیم کو تیسری پوزیشن کے مقابلے میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اختتامی تقریب میں اسکواش لیجنڈز کی شرکت

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں پاکستان کے نامور اسکواش لیجنڈز گوگی علاؤالدین، قمر زمان اور جہانشیر خان نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایشین اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر عادل جاسم الغریب تھے۔

اس موقع پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر ایئر مارشل کاظم حماد اور سینئر نائب صدر ایئر وائس مارشل سہیل اکبر بھی موجود تھے۔

پاکستان کی یہ کامیابی قومی اسکواش کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جس نے ہوم گراؤنڈ پر ایشیائی سطح کا اعزاز حاصل کرکے ملک میں اس کھیل کے روشن مستقبل کی امیدیں مزید بڑھا دی ہیں۔

Share

Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *