Home Cricket انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو 338 رنز کا ہدف دے دیا
Cricket

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو 338 رنز کا ہدف دے دیا

Share
Share

پاکستانی کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، عثمان خان 97 رنز بنا کر سنچری سے محروم، گرین شرٹس ٹائٹل کے دفاع کے لیے پُرعزم

العمرات: پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 338 رنز کا ہدف دے دیا۔ عمان کے شہر العمرات میں ہفتے کو کھیلے جانے والے ٹائٹل مقابلے میں پاکستانی کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دفاعی چیمپئن پاکستان نے جارحانہ آغاز کیا اور اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت قائم کی۔ حیم خان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عبدالقادر نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بھارتی بولرز پر دباؤ بڑھایا اور باؤنڈریز و چھکوں کی مدد سے رنز کی رفتار تیز رکھی۔

پاکستان نے ابتدائی پاور پلے کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز بنا لیے تھے۔ اس کے بعد عبدالقادر اور عثمان خان نے اننگز کو آگے بڑھایا اور 17 اوورز میں ٹیم کا مجموعی اسکور 127 رنز تک پہنچا دیا۔

عثمان خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 101 گیندوں پر 97 رنز اسکور کیے اور سنچری سے صرف تین رنز دور رہ گئے۔ کپتان فرحان یوسف نے 21 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی نظریں مسلسل دوسرے ٹائٹل پر

پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ گرین شرٹس کی کوشش ہے کہ بھارت کو شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کریں۔

گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بھی پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ انڈر 19 ایشیا کپ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اب بھارت کو ٹائٹل جیتنے کے لیے 338 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا، جبکہ پاکستان کی نظریں مضبوط بولنگ کے ذریعے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے پر مرکوز ہیں۔

Share

Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *