2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے شروع ہونے والے عالمی ایونٹس کے اس شیڈول کا اختتام 2035 میں مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے ساتھ ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2035 تک مینز کرکٹ کے بڑے عالمی ایونٹس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ اس شیڈول میں مینز کرکٹ ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل جیسے اہم مقابلے شامل ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والے اجلاس کے بعد آئی سی سی بورڈ نے آئندہ برسوں کے لیے ان ایونٹس کے شیڈول کی منظوری دی۔
منظور شدہ شیڈول کا آغاز 2028 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ہوگا، جبکہ اس کا اختتام 2035 میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے ساتھ ہوگا۔
عالمی کرکٹ کے بڑے ایونٹس
آئی سی سی کے منظور کردہ شیڈول میں مینز کرکٹ کے چار بڑے عالمی مقابلوں کو شامل کیا گیا ہے:
- آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ
- آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
- آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی
- آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل
آئی سی سی کے مطابق یہ شیڈول 2028 سے 2035 تک عالمی مینز کرکٹ کے اہم ایونٹس کے انعقاد کا فریم ورک فراہم کرے گا۔
Leave a comment