اسلام آباد: ایشین گیمز 2026 میں شرکت کرکے سلور میڈل حاصل کرنے والی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کل وطن واپس پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق ایشین گیمز کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے کھلاڑی اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور محمد وسیم جونیئر کو موقع نہ دیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی قومی اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ اور پلیئنگ الیون کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
Leave a comment