Home Cricket ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ آسٹریلیا پر پردہ پوشی کا الزام، سینڈ پیپر اسکینڈل کی تحقیقات پر سوالات
Cricket

ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ آسٹریلیا پر پردہ پوشی کا الزام، سینڈ پیپر اسکینڈل کی تحقیقات پر سوالات

Share
Share

سابق آسٹریلوی اوپنر کا دعویٰ، ابتدائی تحقیقات میں چند کھلاڑیوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا

آسٹریلیا کے سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 2018 کے بدنام زمانہ سینڈ پیپر اسکینڈل کی تحقیقات پر کرکٹ آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ادارے پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔

وارنر نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقات کے دوران آسٹریلوی فاسٹ بولرز جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور نیتھن لائن کے انٹرویوز نہیں کیے گئے تھے۔

ان کے مطابق اگر ان کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ نہیں کی گئی تو پھر یہ مؤقف کیسے اختیار کیا جا سکتا ہے کہ ٹیم کے بولرز کو گیند سے چھیڑ چھاڑ کے بارے میں علم نہیں تھا؟

وارنر نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تحقیقات کے آغاز ہی میں چند کھلاڑیوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا، جبکہ اب بھی حقائق کے برعکس مؤقف برقرار رکھا جا رہا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو اس وقت اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ آٹھ برس کے دوران بھی نئے شواہد پیش کرنے کی گنجائش موجود رہی ہے۔

تاہم ترجمان نے جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور نیتھن لائن کے انٹرویوز سے متعلق سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیا۔

پیٹ کمنز کے بیان پر بھی وارنر ناراض

یہ تنازع اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے 2018 کے اسکینڈل میں سینڈ پیپر کے استعمال سے لاعلمی ظاہر کی۔

ڈیوڈ وارنر نے کمنز کے بیان پر بھی ناراضی کا اظہار کیا اور عثمان خواجہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی کتاب میں بیان کیے گئے حقائق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ادھر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ پہلے ہی تحقیقات دوبارہ کھولنے کی ضرورت کو مسترد کر چکے ہیں۔ اس معاملے نے آسٹریلوی کرکٹ کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

Share

Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *