Home Cricket پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر بلائنڈ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
Cricket

پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر بلائنڈ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

Share
Share

نیامۃ اللہ کی آخری اوور میں دھواں دار بیٹنگ نے پاکستان کو دفاعی چیمپئن بھارت کے خلاف ایک وکٹ سے یادگار کامیابی دلا دی۔ گرین شرٹس نے 180 رنز کا ہدف آخری دو گیندوں پر حاصل کرلیا۔

پاکستان نے ڈھاکا میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

انور کرکٹ اسٹیڈیم، بشوندھرا میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو آخری دو گیندوں پر سات رنز درکار تھے، تاہم آل راؤنڈر نیامۃ اللہ نے چھکا اور چوکا لگا کر ٹیم کو شاندار فتح دلادی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے 9 وکٹوں پر 180 رنز بنا کر ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

بھارت کی بیٹنگ، پاکستان کی جانب سے جواب

بھارتی ٹیم کی اننگز میں کپتان درگاراؤ نے 62 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ سنجے کمار نے 30 اور ڈی وینکٹیش نے 26 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کپتان نثار علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 64 رنز بنائے، جبکہ محمد صفدر نے 31 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

مقابلہ آخری اوور تک انتہائی دلچسپ رہا، جہاں نیامۃ اللہ نے دباؤ میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے آخری دو گیندوں پر چھکا اور چوکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

نثار علی نے مین آف دی میچ ایوارڈ نیامۃ اللہ کے نام کردیا

پاکستانی کپتان نثار علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، تاہم انہوں نے یہ اعزاز فیصلہ کن کارکردگی دکھانے والے نیامۃ اللہ کے نام کردیا۔

پاکستان اب 20 نومبر کو ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں میدان میں اترے گا، جہاں اس کا مقابلہ بدھ کو ہونے والے بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے فاتح سے ہوگا۔

Share

Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *