کراچی: 30 اکتوبر 2026
خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت ایتھلیٹ سلمیٰ علی نے لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور دو سلور میڈلز اپنے نام کرلیے۔
یہ قومی چیمپئن شپ کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی کے ایتھلیٹکس ٹریک اور پی این ایس کارساز میں منعقد ہوئی، جہاں سلمیٰ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں مقام
سلمیٰ علی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرم ہیں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ وہ اس وقت یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب سے اسپورٹس سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔
ایک گولڈ اور دو سلور میڈلز کی کامیابی نے نہ صرف ان کے تعلیمی ادارے بلکہ خیبر پختونخوا اور پاکستان کے لیے بھی اعزاز حاصل کیا ہے۔
خواتین کھلاڑیوں کی سرپرستی پر زور
کھیلوں کے حلقوں نے سلمیٰ علی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ملک کا قیمتی کھیلوں کا اثاثہ قرار دیا ہے۔
ان حلقوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی محکمہ کھیل کے ڈائریکٹر جنرل اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ سلمیٰ علی کی بھرپور سرپرستی کی جائے اور انہیں مزید ترقی کے لیے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مناسب سرپرستی اور سہولیات کے ذریعے سلمیٰ جیسی باصلاحیت کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان اور خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں۔
Leave a comment